ناندیڑمیں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد میں آج ریکارڈ اضافہ

ناندیڑ:31مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ ایک ہفتہ سے کافی زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔آج 31مارچ کو شام ضلع سیول سرجن کے پریس نوٹ کے بموجب ناندیڑضلع میں آج شام تک کورونا سے سب سے زیادہ مریض فوت ہوئے ہیں۔جبکہ پازیٹیو مریضوں کی تعدادمیں اضافہ جاری ہے ۔

ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کر کے پریس نوٹ کے بموجب آج شام تک ناندیڑضلع میں 24افراد کی کوروناسے موت ہوئی ہے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ اسی طرح 1079 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔جس میںناندیڑشہری حدود میں سب سے زیادہ 599 نئے مریض ملے ہیں۔ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ آج 854 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔