ناندیڑمیں آج31 اکتوبرکو کورونا سے 6 متاثرین فوت

ناندیڑ:31 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں اب جبکہ کورونا کی وباءکم ہورہی ہے اور نئے پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور اموات کا سلسلہ بھی کافی کم ہوا ہے ایسے میں آج 31اکتوبر کو ناندیڑضلع میں پھر ایکبار کورونا انفکشن میں مبتلا چھ مریضوں کی موت ہوگئی ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب قندہارتعلقہ کے شیراڈون کا 71سالہ مرد ‘ دت نگرناندیڑ کا75سالہ مرد ‘ٹینبھورنی تعلقہ حمایت کا 31سالہ نوجوان ‘ سانگوی تعلقہ ناندیڑ کا39سالہ شخص کے علاوہ بھوکر کے پھلے نگر کا58سالہ شخص اورشیورائے نگر بزرگ ناندیڑ کا81سالہ شخص فوت ہوگیا ۔

آج کورونا رپورٹ کے مطابق 49 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ جس میں ناندیڑ شہر میں 27افراد پازیٹیو آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 112افراد کو صحت مند ہونے کے بعدڈسچارج دیاگیاہے ۔ تاحال ضلع کے مجموعی مریضوں میںسے 36 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔