ناندیڑ:مفتی عبد الحسیب قادری الکاظمی کا انتقال

ناندیڑ:9.مئی۔(ورق تازہ نیوز)انتہائ افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مفتی عبد الحسیب قادری الکاظمی صاحب مہتمم دارالعلوم قادریہ کاظمیہ ناندیڑ و خلیفہ حضور خطیب دکن علیہ الرحمہ نے آج رات دیر گئے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔ انا لله وانا اليه راجعون.

اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔

ان کی نماز جنازہ بعد آج بروز اتوار بعد نماز ظہر دارالعلوم قادریہ کاظمیہ مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں شہزاہ حضور غوث اعظم حضرت علی پاشا ہ صاحب قبلہ قادری حیدرآباد پڑھائیں گے اور تدفین ان کے آبائی قبرستان سرائے میر عالم نائو گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔