ناندیڑضلع میں 23نومبر سے اسکول و کالجس کا آغاز‘اساتذہ ‘غیرتدریسی عملہ کوکوویڈ19کاٹیسٹ کروانا لازمی ‘

ناندیڑ:18نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے مہاراشٹرمیں کورونا کی وباءکمزور ہونے کے بعد تعلیمی اداروں کی دوبارہ کشادگی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست میںاب 16 نومبر سے مذہبی عبادت گاہوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اب صرف اسکولوں کی کشادگی باقی تھی ۔ حکومت نے 10نومبر کوایک مکتوب جاری کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر میں ہائی اسکول اور کالجس کودوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ جس کے تحت جماعت نہم تا بارہویں جماعت تک کلاسیس شروع کی جارہی ہےں ۔ دریںا ثناءاسکولوں کالج کے آغاز سے قبل تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ایجوکیشن آفیسرضلع پریشد(ہائیر) نے 18نومبر کو ایک مکتوب بلاک ایجوکیشن آفیسرس پنچایت سمیتی ناندیڑضلع جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ 23نومبر سے ناندیڑضلع میںبھی جماعت نہم تا بارہویں تک کلاسیس دوبارہ شروع کی جارہی ہیں اسلئے رہنماءہدایات پرعمل آوری لازمی ہے ۔ اسلئے اسکول کے آغازسے قبل اور اسکول شروع ہونے کے بعدصحت عامہ و دیگر احتیاطی اقدامات حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ۔جس کے مطابق اسکول کے تمام اساتذہ وغیر تدریسی عملہ کی کوویڈ19 کی جانچ 17نومبر تا22نومبر کے درمیان آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعہ کروانا لازمی ہے ۔ یہ ٹیسٹ ذیلی ضلع اسپتالدیہی اسپتال میں مقررہ نظام الاوقات کے مطابق کئے جائیں۔

اسکے علاوہ طلباءکو بھی ضروری رہنماءہدایت پر عمل آوری کرنا لازمی ہوگا ۔اسکول اور کالج میں ماسک کے بغیرداخلہ نہیں دیاجائے گا۔اس کے علاوہ والدین کواپنی رضامندی کافارم پُرکرکے دینا ہوگا جس کی بنیاد پر ہی طلباءکو اسکول میںداخلہ دیاجائے گا۔اس کے علاوہ طلباءپر اسکول آنے کیلئے کوئی دباو نہیں ڈالاجارہا ہے ۔ اور ایک کلاس میںصرف30 طلبا ءکو بیٹھنے دیاجائے گا۔ باقی کے طلبا کودوسری کلاسیس میں بیٹھایاجائے گا۔

اسکولوں کے لئے یہ رہنما اصول ہیں۔
٭ اسکولوں کی باقاعدگی سے صفائی اور جراثیم کشی
٭ متاثرہ شخص کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی اسکول میں داخل کرایا جائے گا
٭طالب علم کی حاضری سے متعلق والدین کی تحریری رضامندی حاصل کرنا
٭ایک بینچ پر صرف ایک طالب علم بیٹھے گا
٭سائنس ، ریاضی ، انگریزی پڑھانے پر زیادہ تر زور
٭ صرف چار گھنٹوں کی کلاس ہوگی