ناندیڑ:اجازت کے بغیر کھلی رہنے والی دوکانوں کےخلاف کاروائی

ناندیڑ:5مئی (ور ق تازہ نیوز)ریاست مہاراشٹرمیں 15مئی تک لاک ڈاون کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اورصرف ضروری اشیاءکی دوکانوں وخدمات کو مستثنیٰ رکھاگیا ہے اسکے باوجود ناندیڑ میں ضروری خدمات کی دکانوں کوچھوڑکر دیگر کاروبار کی دوکانیںدن بھر کھلی نظرآرہی ہے۔گزشتہ چار دنوں سے شہر کے حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں ایسا محسوس ہورہا ہےکہ لاک ڈاون ختم ہوگیااور کاروبار حسب معمول شروع ہوگیا۔

اسی بات کودھیان میں رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ تین دنوں سے شہر میں بغیر اجازت کھلی رہنے و الی دکانوں و کاروباریوں کے خلاف جرمانہ کی کاروائی کررہی ہے۔دو دنوں کے دوران 17 دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے 38ہزار کاجرمانہ وصول کیا ہے ۔شہر میں نافذ کرفیو ولاک ڈاون کی پابندیوں کی دھجیاںاڑائی جارہی ہیں ۔ لوگ یہ سمجھ رہیں کہ اب کورونا مریضوں کی تعدادمیں کمی آرہی ہے مگر اموات کی تعدادمیں کمی نہیں آرہی ہے اوریہی غلط فہمی ناندیڑمیں کورونا کی تیسری لہر کادعوت دے سکتی ہے ۔

ناندیڑکارپوریشن نے اتوار اور پیر کے دن کھلی رہنے والی دوکانوں کے خلاف کاروائی کی ہے ۔ گنیش آٹوموبائلس بافناروڈسے ایک ہزار روپے ‘بالاجی ٹائرس بافنا روڈدو ہزار ورپے جرمانہ ‘کاکانی ٹائر بافنا روڈ دو ہزار روپے ‘ اسٹاربیٹری بافناروڈدو ہزار روپے ‘کویتاساڑی سنٹر ایم جی روڈناندیڑ دو ہزار وپے ‘ روبی ڈرائے فروٹ دو ہزار روپے‘ ناولٹی مینس وئیر وزیر آباد پانچ ہزار روپے ‘ محمدآصف محمد عزیز ایک ہزار روپے‘ سمیت آٹھ دوکانداروں سے17ہزارکاجرمانہ وصول کیاگیا ۔ پیر کے دن ریلوے اسٹیشن روڈ پرگوکل جیوس سنٹرسے پانچ ہزار‘ راہول کوٹلوار قدیم مونڈھاسے دو ہزار روپے‘ رائل موبائیل شاپی ترنگا چوک سے دو ہزار روپے‘تارا موبائیل شاپ گاندھی پتلہ سے دو ہزار روپے‘کپیل کالا قدیم مونڈھا سے پانچ ہزار روپے ‘ روی گوسوامی بافنا روڈ سے ایک ہزار روپے،سنجے الدر بافنا ایک ہزار روپے،ساگر کار ڈیکور سو ہزار روپیے،سہارا بیاٹری ایک ہزار روپے،۔ان نو دوکانداروں سے کل 21 ہزار کا جرمانہ وصول کیا گیا۔میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سے ان تاجروں نے شکایت کی ہےکہ قدیم شہر میں دن اور رات کے وقت بھی دکانیں اور بازار کھلے رہے ہیں اس لیے ان دوکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ ان تاجروں نے کیا ہے۔