ممبرا میں’رینی سیزن اسپورٹس سیزن مقابلہ میں 12سو بچوں نے حصہ ل یا‘ بچوں کو صحت مند رکھنے کے لئے انھیں کھیل کود میں بھی بھیجا جانا چاہئے : مرضیہ پٹھان

ممبرا میں’رینی سیزن اسپورٹس سیزن مقابلہ میں 12سو بچوں نے حصہ لیا‘بچوں کو صحت مند رکھنے کے لئے انھیں کھیل کود میں بھی بھیجا جانا چاہئے : مرضیہ پٹھان
تھانے (آفتاب شیخ)
بچوں کو ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رکھناہے تو انھیں کھیلنے اور کھیل مقابلہ میں بھیجا جائے ۔ اس طرح کا اظہار خیال ممبرا میں رینی کھیل مقابلہ کے تقسیم انعامات کے دوران مرضیہ شانو پٹھان نے کیا ۔
ممبرا میں تھانے مونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) کی جانب سے کوسہ کے گھاس والا گراونڈ میں کم عمر کے بچوں کے لئے ’ رینی اسپورٹ سیزن‘ کا انعقاد مرضیہ پٹھان نے کیا جس میں شہر بھر سے 12سو بچوں نے حصہ لیا اور اس اسپورٹ سیزن میں پہلا مقابلہ جیتنے والے 9بچوں کو 5ہزار کا انعام اور دوسرا مقابلہ جیتنے والے7بچوں کو 3ہزار اور تیسرا مقابلہ جیتنے والے7بچوں کو 2ہزارکا انعام دیا گیا ۔اس مقابلہ میں دوڑ، چمچ لیمو، گونی کے ساتھ دوڑنا،کھو کھو، کبڈی،موسیقی کرسی مقابلہ ، سائیکل جیسے کئی علاقائی کھیلوں کا مقابلہ رکھا گیا تھا جسے دیکھنے کے لئے بچوں و انکے والدین کا سیلاب امڈ پڑاتھا ۔

Leave a comment