ممبئی میں طوفان اور کوروناکی وباء کے دوران پولیس کانسٹیبل نے ایک مسلم لڑکی کی جان بچائی

policeممبئی ،4جومن (یواین آئی )ملک بھر اور ممبئی میں کووڈ-19 کی بحرانی صورتحال اور نسرگ طوفان  کے دوران ایک  کمسن لڑکی کے دل کے آپریشن کے لیے ممبئی پولیس کے ایک جوان نے اس کی زندگی بچانے کے لیے بھر پور مدد کی۔

بتایا جاتا ہے کہ 3جون کو ایک 14سالہ لڑکی ثناء ایف خان کو ہندوجا اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت پیش آئی ۔اور اسے اے پلس خون کے گروپ کی ضرورت پیش ائی،کورونا وائرس کے دوران پابندیوں اور طوفان کی وجہ سے خون کے لیے دستیاب شخص پہنچنے سے قاصررہا۔

 اس موقع پرتاردیو پولیس اسٹیشن سے وابستہ آکاش بابا صاحب گائیکواڑ نامی پولیس اہلکار جعلی اسپتال میں تعینات تھا اور اسے جب اس صورتحال کا علم ہوا تواس نے رضاکارانہ طور پر خون دینے کی پیشکش کی۔

مذکورہ پولیس اہلکار گائیکواڑ کو اندر لے جایا گیا اور ضروری جانچ کے بعد ان کا خون میں یکسانیت پائی گئی اور اس طرح خون کا عطیہ مریض کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوا۔

وزیر داخلہ برائے انیل دیشمکھ نے پولیس کانسٹبل کو کال کیا اور اس کی ستائش کی ۔اور کہا کہ انہوں نے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے پہلے کورونا اور پھر طوفان کے بحران میں عوام کی زبردست مدد کی ہے۔اور ایک۔کمسن لڑکی کی زندگی بچانے میں پولیس اہلکار نے انسانیت کا سر بلند کیا ہے۔