ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بد سے بدتر

ریاستوں کو مناسب احتیاطی اقدامات کرنے اور قوانین پر سختی سے عمل کرنے مرکز کی ہدایت

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہاکہ ملک میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ بڑھتے کیسوں کے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس ہنوز تیزی سے سرگرم ہے۔ جب ہم یہ سوچ رہے تھے کہ اِس صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکتا، کورونا وائرس پھر دوبارہ سرگرم ہوگیا ہے۔ ویکسین ایڈمنسٹریشن کی نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی کے چیرمین وی کے پال نے کہاکہ کورونا صورتحال تشویشناک ہے۔ اِس نئی لہر میں اُنھوں نے نئی شکل کے وائرس کے سرگرم ہونے کی تردید کی۔ مرکز نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر مناسب احتیاطی اقدامات کرے۔ قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جرمانے عائد کئے جائیں اور عوام کو ماسک پہننے کے لئے پابند کیا جائے۔ پنجاب میں کورونا کے ٹسٹ مناسب طریقے سے نہیں کئے جارہے ہیں اور نہ ہی عوام اِس وائرس سے بچنے کی کوشش کررہے
ہیں۔ مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں پر 3.37 لاکھ فعال کیس درج کئے گئے۔ فبروری میں 32 اموات ہوئی تھیں جو بڑھ کر اب 118 ہوگئی ہے۔ وی کے پال نے کہاکہ کئی ریاستوں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ کرناٹک میں ٹسٹنگ کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کم ضرور ہوئی ہے لیکن اموات کی شرح پہلے کے بہ نسبت چار گنا اضافہ دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ مرتبہ 73 تھی اب وہ اِسی مدت میں 271 تک پہونچ گئی ہے۔ اِس وائرس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔ وائرس پر اُسی وقت قابو پایا جاسکتا ہے جب عوام احتیاطی اقدامات کریں۔ اُنھوں نے وائرس میں ہندوستانی شکل پائے جانے کی تردید کی۔ یہ وائرس منتقل ہوا ہے۔

Leave a comment