مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی بھی اسرائیلی سرگرمی ناقابل قبول ، او آئی سی

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی غیرقانونی اسرائیلی سرگرمی کو قبول نہیں کرینگے۔جدہ میں او آئی سی کے صدر دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور ہم مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی غیرقانونی اسرائیلی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔انڈونیشیا کی درخواست پرسعودی عرب میں او آئی سی کے 57رکن ممالک کے مندوبین کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی کو نقصان پہنچنا خطرناک ہوسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور تیسرا حرم اور مسلم امہ کیلئے سرخ لکیر ہے۔

Leave a comment