مغربی چمپارن :تین کروڑ کے چرس کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

بگہ۔ بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں ہندوستان۔ نیپال سرحد سے متصل والمیکی نگر تھانہ علاقے کے گھنے جنگلوں سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے جوانوں نے تین کروڑ روپے کی قیمت کے چرس کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس بی 21ویں بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ امیت کمار شرما نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ، ایس ایس بی کے اہلکاروں نے پیر کی رات گھنے جنگلات سے گزرتے ہوئے ، بگہا۔ والمیکی نگر مین روڈ پر دھوبہ پل کے قریب تین اسمگلروں کوتین کلوگرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ چرس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کی شناخت سیمرا تھانہ علاقہ کے رہائشی راجیش شاہ اور نورنگیہ تھانہ علاقہ کے رہائشی ویویک کمار کے نام سے ہوئی ہے ۔ گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کے دوران ہند – نیپال سرحد کے ساتھ اسمگلنگ میں ملوث متعدد اسمگلروں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے ۔ ایس ایس بی نے پرائمری ہیلتھ سنٹر ، والمیکی نگر میں دونوں اسمگلروں کی ہیلتھ چیک اپ کرنے کے بعد دونوں اسمگلروں کو پکڑے گئے چرس کے ساتھ پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک سال سے کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے ہندوستان ۔
نیپال سرحد پر والمیکی نگر گنڈک بیراج کے راستے آمدورفت مکمل طورپر بند کردی گئی ہے ۔ ایسے میں فعال اسمگلر گروہ گنڈک ندی کے مختلف راستوں سے کشتی کے سہارے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوکر گھنے جنگلات کے درمیان چھپکر اسمگلنگ کے واقعات کو انجام دیتے آرہے ہیں۔

Leave a comment