لیفٹننٹ گورنر نے فاروق عبداللہ کی عیادت کی

سرینگر۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اسکمس ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کی صحت کے تعلق سے واقفیت حاصل کی ۔ فاروق عبداللہ کا وہاں کورونا کا علاج چل رہا ہے ۔ سنہا نے فاروق عبداللہ کے فرزند و سابق چیف منسٹر عمرعبداللہ سے دواخانہ میں ملاقات کی اور ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ رکن پارلیمنٹ کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ مسٹر سنہا نے بعد ازاں ٹوئیٹ کیا کہ سرینگر میں انہوں نے دواخانہ میں عمر عبداللہ سے ملاقات کی ۔ فاروق صاحب کی صحت کے تعلق سے معلومات حاصل کیں اور ڈآکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ بہترین علاج فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فاروق عبداللہ کو اسکمس دواخانہ سے بہتر علاج کیلئے کسی اور دواخانہ کو منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے دواخانہ پہونچنے اور والد کی عیادت کیلئے لیفٹننٹ گورنر سے اظہار تشکر بھی کیا ہے اور کہا کہ دواخانہ میں ان کے والد کو بہترین علاج مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دواخانہ کے ڈاکٹرس اور دوسرا عملہ بہترین ہے اور ہرممکن کوششیں کر رہا ہے ۔

Leave a comment