فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں‘ 67 افراد ہلاک

صنعا : یمن کے شہروں مارب اور شبوہ میں فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 67 افراد ہلاک ہو گئے۔ جھڑپوں کے دوران سعودی زیر قیادت عرب اتحادی افواج نے فضائی حملوں کے ذریعہ فوج کے ساتھ تعاون کیا۔ اطلاع کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں عرب اتحاد کے طیاروں نے 20 سے زائد فضائی حملے کیے۔ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 58 حوثی عسکریت پسند ہیں۔ واضح رہے کہ مارب کو یمن کی قانونی حکومت کے اہم ترین قلعہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ شہر میں پٹرول اور قدرتی گیس کے ذخائر بھی موجود ہیں۔

Leave a comment