فلسطین میں یومِ ارض پر مظاہرے‘ اسرائیلی فوج کا تشدد

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین میں یوم الارض کے سلسلے میں گزشتہ روز مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب کہ زمین سے محبت اور وفاداری کا اظہار کرنے کے لیے مقامی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری جانب صہیونی ریاست اسرائیلی کی قابض فوج نے مظاہرین کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران مختلف مقامات پر مظاہرین پر تشدد اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی کارروائیوں کے دوران کچھ علاقوں سے فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ یوم الارض منانے کا مقصد فلسطینی سرزمین کو اسرائیلی افواج کے قبضے سے چھڑانا اور دوبارہ سے اپنی زمین کو بازیاب کرانا ہے۔ دریں اثنا فلسطینی میں اہم شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ یہودی انتہا پسند گروپ سلفیت اور دوسرے شہروں میں فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

Leave a comment