فلسطینیوں کے مکانات گرانے کی اسرائیلی مہم جاری

الخلیل: اسرائیلی قابض اتھارٹی نے الخلیل کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کے گھر اور دوسری املاک کی مسماری کی مہم جاری رکھتے ہوئے ایک اور مالک مکان کو مسماری کا نوٹس دے دیا ہے۔ جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مقامی فلسطینی کو کام روکنے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی شہریوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے کوآرڈینیٹر فواد العمورنے بتایاکہ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے جاداللہ ربعی کو نوٹس جاری کیا کہ اپنے زیر تعمیر گھر کا کام روک دے۔ اس شہری کا قریہ التوانہ مسافر یطا کے علاقے میں 80 مربع گز کا مکان ہے۔ تحفظ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نے مزید بتایا کہ ایک شہری اشرف العمور کو بھی اسی آبادی میں 85 مربع گز کے گھر کی تعمیر سے روک دیا گیا ہے۔
پاکستان کے سفیرکی جوبائیڈن سے ملاقات
واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔ پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ تقریب روایتی طورپر نئے تعینات ہونے والے سفیروں کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے۔ تقریب کے دوران امریکی صدر اور پاکستانی سفیر نے امریکہ پاکستان تعلقات کو فروغ دینے کی خاطر مختصر گفتگو کی۔

Leave a comment