عمان :اس سال بھی عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی

عمان : سلطنت عمان نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس سال عید کی باجماعت نماز ملک میں کہیں نہیں ہوگی۔ اعلی کمیٹی نے اس حوالے سے دوسرا فیصلہ یہ کیا ہے کہ ہفتہ 8 مئی 2021 سے ہفتہ 15 مئی تک تمام کاروبار بند رہیں گے۔ اس پابندی سے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں، پٹرول سٹیشن اور فارمیسیاں مستثنی ہوں گی۔سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ شام 7 سے صبح 4 بجے تک گاڑیوں اور عوام کی نقل و حرکت ممنوع ہوگی۔ یہ پابندی 8 سے 15 مئی تک برقرار رہے گی۔

Leave a comment