عرفان پٹھان بھی کورونا پازیٹیو

نئی دہلی : سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان بھی کورونا پازیٹیو ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ان کے اندر ایسی کوئی علامتیں دکھائی نہیں دیں لیکن ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ اِس لئے وہ اپنے گھر پر قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے تمام ساتھیوں سے کہاکہ حالیہ وقتوں میں جن سے بھی ملاقات کی ہے وہ بھی اپنا ٹسٹ کروالیں اور ہمیشہ ماسک پہنیں رکھیں۔ سماجی دوری برقرار رکھیں۔ اِس سے پہلے سچن تنڈولکر ، یوسف پٹھان اور ایس بدری ناتھ بھی کورونا پازیٹیو ہوئے ہیں۔

Leave a comment