عالمی کپ LIVE: افغانستان کا اسکور 15 اوور کے بعد 57/1

عالمی کپ: افغانستان کا اسکور 15 اوور کے بعد 57/1

225 رنوں کے ہدف کا تعاقب کر رہی فغانستان کی ٹیم نے 15 اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رن بنا لئے ہیں۔ سلامی بلے باز گلبدین نائب 24 رن پر جبکہ رحمت شاہ 11 رن کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا کو واحد کامیابی محمد شامی نے دلائی ہے، جنہوں نے افغانستان کے سلامی بلے باز حضرت اللہ زازئی کو 10 کے اسکور پر شاندار طریقہ سے بولڈ کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کو پہلا جھٹکا، زازئی 10 رن پر آؤٹ

افغانستان کی طرف سے دئے گئے 25 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے۔ سلامی افغان بلے حضرت اللہ زازئی کو محمد شامی نے 10 کے اسکور پر بولڈ کر دیا۔ دوسرے سلامی بلے باز گلبدین نائب 4 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

حضرت اللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد رحمت شاہ نئے بلے باز کے طور پر کریز پر پہنچے ہیں۔

افغانستان کی شاندار گیندبازی، 224 رن ہی بنا سکی ٹیم انڈیا

ساؤتھیمپٹن: افغانستان نے اپنی شاندار گیندبازی کے دم پر آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں دی روز باؤل میدان پر کھیلے جارہے میچ میں ہندوستان کو 50 اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 224 رونوں پر ہی روک دیا۔ ہندوستان کے کئے کپتان وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔

کیدار جادھو نے 52، لوکیش راہل نے 30، وجے شنکر نے 29 اور مہیندر سنگھ دھونی نے 28 رنوں کا تعاون کیا۔

افغانستان کے لئے گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو وکٹ جبکہ مجیب الرحمان، آفتاب عالم، راشد خان اور رحمت خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

اپنے ون ڈے کیرئر میں دوسری مرتبہ اسٹمپ آؤٹ ہوئے دھونی

اپنے بین الاقومی کیریر میں 200 مواقع پر دوسرے بلے بازوں کو اسٹمپ آؤٹ کرنے والے ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز مہندر سنگھ دھونی ہفتہ کے روز اپنے 345 میچوں کے ون ڈے کیرین میں دوسری مرتبہ اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

دھونی کو ساؤتھیمپٹن میں جاری آئی سی سی عالمی کپ کے مقابلہ میں افغان گیند باز راشد خان کی گیند پر اکرام علی نے اسٹمپ آؤٹ کیا۔ دھونی نے 52 گیندوں میں 28 رن بنائے، اس اننگ میں تین چوکے شامل ہیں۔

عالمی کپ: ٹیم انڈیا کو آٹھواں جھٹکا، اسکور 223/7

کیدار جادھو 8ویں وکٹ کے طور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ان کا وکٹ نے بھی گلبدین نائب نے ہی حاصل کیا۔

ٹیم انڈیا کو ساتواں جھٹکا، اسکور 222/7

محمد شامی ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے، انہیں گلبدین نائب نے آؤٹ کیا۔

ٹیم انڈیا کو چھٹا جھٹکا

49ویں اوور میں ہاردک پانڈیا کے طور پر ٹیم انڈیا کو چھٹا جھٹکا لگا، انہوں نے 7 رن بنائے اور آفتاب احمد کی گیند پر اکرام علی کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔

فی الحال 49.2 اوور ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور 222/6 ہے۔ کیدار جادھو 52 جبکہ محمد شامی ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔

عالمی کپ: دھونی 28 پر آؤٹ، ٹیم انڈیا کو 192 رن پر پانچواں جھٹکا

ٹیم انڈیا کے سامنے افغانستان کی شاندار گیندبازی جاری ہے۔ راشد خان نے دھونی کے طور پر ہندوستان کو پانچواں جھٹکا دیا، ان کا کیچ اکرام علی نے لپکا۔ دھونی نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رن بنائے۔

کیدار جادھو 32 رن کے اسکور پر کریز پر موجود ہیں جبکہ دھونی کے بعد ہاردک پانڈیا میدان پر پہنچے ہیں۔

فی الحال 45 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 194 رن ہے۔

عالمی کپ: ٹیم انڈیا کا اسکور 41 اوور کے بعد 177/4

افغانستان کے گیندبازوں نے ہندوستان کے خلاف عالمی کپ کے میچ میں کھیلتے ہوئے شاندار گیندبازی کی ہے۔ فی الحال 41 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 177 رن ہے۔ دھونی 23 جبکہ کیدار جادھو 22 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

افغانستان کی طرف سے گیندبازی کرتے ہوئے محمد نبی نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔

افغانستان کی شاندار گیندبازی، ٹیم انڈیا کو کوہلی کے طور پر چوتھا جھٹکا

افغان گیندباز محمد نبی نے کپتان وراٹ کوہلی کو 67 کے اسکور پر رحمت شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ کوہلی نے 63 گیندوں میں 67 رن اسکور کئے اور اپنی اننگ کے دوران 5 چوکے لگائے۔ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کیدار جادھو کریز پر پہنچے ہیں جبکہ دھونی 4 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

فی الحال 32 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 140 رن ہے۔


وجے شنکر 30 رن پر آؤٹ، افغانستان کی تیسری کامیابی

ہندوستان کو 122 کے مجموعی اسکور پر تیسرا جھٹکا لگا ہے۔ وجے شنکر 29 رن بنا کر رحمت شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ شنکر کے آؤٹ ہونے کے بعد دھونی نئے بلے باز کے طور پر پہنچے ہیں۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نصف سنچری (58) بنا کر کھیل رہے ہیں۔

فی الحال 26.3 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور ٹیم انڈیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 123 رن ہے۔

کپتان کوہلی کی نصف سنچری مکمل، اسکور 96/2

افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے لگائے۔

فی الحال 22 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 98/2 ہے۔ دوسرہے بلے باز وجے شنکر 13 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا کا اسکور 17 اوور میں 73 رن

دو وکٹ گر جانے کے بعد ٹیم انڈیا نے 17 اوور کے بعد 72 رن اسکور کر لئے ہیں۔ وراٹ کوہلی 35 کے جبکہ وجے شنکر 4 کے نجی اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ہندوستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روہت شرما (ایک رن) اور کے ایل راہل (30) ہیں۔ افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

نبی نے افغانستان کو دلائی دوسری کامیابی، راہل 30 رن پر آؤٹ

بے حد مضبوط ٹیم انڈیا کے سامنے افغانستان کے گیندباز شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ افغان گیند باز محمد نبی نے کے ایل راہل کے طور پر ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ راہل نے 53 گیندوں کا سامنا کر کے محض 30 رنوں کا تعاون کیا۔

فی الحال 15 اوور کے اختتام پر ٹیم انڈیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 66 رن ہے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد وجے شنکر نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ جبکہ کپتان وراٹ کوہلی 32 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد بعد ٹیم انڈیا کی محتاط بلے بازی

ٹیم انڈیا کا پہلا وکٹ 7 کے اسکور پر روہت شرما کے طور پر گر جانے کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے اننگ کو سنبھالا ہے۔

فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رن ہے۔ راہل اور کوہلی دونوں 20-20 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ہندوستان کو پہلا جھٹکا، روہت شرما ایک رن بنا کر آؤٹ

مجیب الرحمان نے میچ کے پانچویں اوور میں افغانستان کو اہم کامیابی دلا دی، انہوں نے روہت شرما کو محض ایک رن پر بولڈ آؤٹ کر دیا۔ فی الحان سلامی بلے باز کے ایل راہل 16 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے ہیں۔

فی الحال 6 اوور کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 18 رن ہے۔

عالمی کپ LIVE: ہندوستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہندوستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کے لئے ٹیم انڈیا میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ چوٹل تیز گیندباز بھونیشور کمار کے مقام پر محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر افغانستان نے نور علی زادران اور دولت زادرات کے مقام پر حضرت اللہ زازئی اور آفتاب عالم کو موقع دیا ہے۔ یہ ہندوستان کا پانچواں میچ ہے اور وہ سات پوائنٹ کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ ہندوستان نے تین میچ جیتے ہیں جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

دوسری طرف، افغان ٹیم کا یہ چھٹا میچ ہے۔ اسے اب تک کھیلے گئے تمام پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سیمی فائل کی ریس سے باہر ہو چکی ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، کیدار جادھو، وجے شنکر، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا اور محمد شامی۔

افغانستان: رحمت شاہ، حضرت اللہ زازئی، نجیب اللہ زادران، ہشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، اکرام علی (وکٹ کیپر)، گلبدین نائب (کپتان)، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

Leave a comment