شرد پوار کی کامیاب اینڈوسکوپی، پتھری نکال دی گئی

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے پتے کی انڈوسکوپی کامیاب رہی ہے، اس بات کی اطلاع پارٹی ترجمان نواب ملک نے دی ہے۔ پوار کو دو روز قبل جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سپریہ سولے نے اپنے والد کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے، جس میں وہ آرام دہ اور پرسکون نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں پوار نیلے رنگ کے بلیک چیکڈ ہاسپٹل گاؤن زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اسپتال کے بستر پر بیٹھے اخبارات کو بڑی توجہ سے دیکھ رہے ہیں۔سولے نے کہا “صبح بخیر! بریچ کینڈی اسپتال کے تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور پوری ٹیم کا شکریہ۔ صبح کے اخبارات پڑھ کر باخبر رہنا، پوار صاحب سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔” خیال رہے کہ 80 سالہ پوار کو آج (31 مارچ) کو اینڈوسکوپی اور سرجری کے لئے اسپتال میں داخل کیا جانا تھا لیکن منگل کے روز ہی انہیں فوری طور پر لے جایا گیا اور اینڈوسکوپی کی سفارش کی گئی۔ گیسٹرو ماہر ڈاکٹر امیت میدیو کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پتھری کو ہٹانے کے لئے اینڈوسکوپی انجام دی۔ڈاکٹر امت میدیو نے کہا، ’’پوار کے پتے میں کئی پتھریاں ہیں اور ایک پتھری پتے کی نلی میں چلی گئی تھی، جس سے رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی جس کے سبب معدے اور پیٹھ میں تیز درد ہوا۔

Leave a comment