سمندر کی تہہ میں رہنے والی 750 کلوگرام وزنی اسنگری مچھلی کرناٹک میں مچھیرے کے ہاتھ پکڑی گئی‘ ویڈیو ہوا وائیرل

سمندر کی تہہ میں رہنے والی750کے جی کی اسنگری مچھلی کرناٹک میں ہاتھ پکڑی گئی‘ ویڈیو ہوا وائیرل

اڈوپی(کرناٹک)۔سمندر میں گہرائی تک جاکر سمندری مچھلی پکڑنے کی ماہر ایک کشتی جو ملاپ ساحل سے روانہ ہوئی تھی کہ اپنی جان میں ایک بڑی اسنگری مچھلی پکڑی ہے۔

اس بڑی مچھلی کو مچھواروں نے ساحل کے کنارے تک لایا‘ جس کا وزن کرانے پر پتہ چلا کہ وہ 750کے جی کی ہے۔

اوڈپی کا ماپلی پورٹ بنگلوروسے 405کیلومیٹرکے فاصلے پر ہے۔

مذکورہ مچھلی کو کرین کے ذریعہ باہر لایاگیاجو چہارشنبہ کے روزجال میں پھنسی تھی۔اس قسم کی مچھلی کو کافی لذید اور درآمد کیاجاتا ہے۔

تولو میں اس مچھلی ”تھوراکی“ یا”کومبو تھوراکی“ کہاجاتا ہے

بڑی او رنایاب مچھلی کے ہاتھ لگنے کا منظر دیکھنے کے لئے پورٹ پر بے شمار لوگ اکٹھا ہوگئے تھے۔

سوشیل میڈیا کے کچھ گروپس میں بھی اس کے ویڈیو ز اور فوٹوز خوف وائیرل ہوئے ہیں۔ ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بنگیرا نے کہاکہ اس طرح کی بڑی مچھلیاں ہی سرخیو ں میں آتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”فی کیلو40روپئے کی حساب سے میں نے مچھلی فروخت کی ہے او رحالانکہ مجھے منافع ہوا ہے مگر یہ اتنا منافع بخش نہیں تھا جتنا میں نے چھوٹی مچھلی پکڑی ہے‘ جس کو میں نے کبھی 300روپئے کیلو کم سے نہیں فروخت کیاہے“۔

ان کے مطابق جب کبھی بڑی مچھلی ان کے ہاتھ لگاجاتی ہے تو وہ اس کو زندہ سمندر میں واپس چھوڑ دیتے ہیں۔

مگر اتفاق سے یہ خاص مچھلی جال میں پھنس کر فوت ہوگئی تھی او رمچھاروں نے سمجھا کہ اس کو سمندر میں چھوڑنے کے بجائے ساحل پر لے جانا ہی بہتر رہے گا۔

Read More Source: https://urdu.siasat.com/

Leave a comment