سفیر ہند سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید کو سکریٹری حکومت ہند کے عہدہ پر ترقی

نئی دہلی : ڈاکٹر اوصاف سعید ( آئی ایف ایس ) کو وزارت خارجہ کی کابینی کمیٹی نے سکریٹری حکومت ہند پر ترقی دی ہے۔ ڈاکٹر اوصاف سعید کے علاوہ آئی ایف ایس 1989 بیاچ کے سات اور عہدیداروں کو گریڈ 1 اور سکریٹری کی حکومت ہند کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ ڈاکٹر اوصاف سعید سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ہیں۔ وہ حیدرآباد کے علمی و ادبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ مصر، قطر، ڈنمارک ، یمن ، شکاگو ، سیشش میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سعودی عرب میں پہلے قونصل جنرل اور پھر اب سفیر کی حیثیت سے ان کی ہند۔ سعودی عرب تعلقات کے استحکام میں خدمات غیر معمولی رہی ہیں۔ ڈاکٹر اوصاف سعید اردو سے اپنی محبت اور اس زبان کی ترویج و اشاعت کے لئے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ جہاں بھی رہیں ، انہوں نے اردو کی محفلیں سجائیں۔ مشاعرہ کا اہتمام کیا۔ یہی نہیںبلکہ ہندوستانی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت وہ واحد مسلم آئی ایف ایس عہدیدار ہیں جو حکومت ہند کے سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہیں۔

Leave a comment