سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عرب میڈیا

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کسی بھی مقام پر شوال کا چاند دیکھنے کی شادتیں نہیں ملیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاند سے متعلق حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ اور شاہی محل سے کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا امارات میں بھی عید الفطر 2 مئی کو ہوگی۔

Leave a comment