سعودی عرب عنقریب ’’عرب ۔ افریقی‘‘ سربراہ اجلاس کا میزبان

ریاض : سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان نے مملکت میں عنقریب دو سربراہ اجلاسوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ان میں پہلا اجلاس ’’سعودی ۔ افریقی‘‘ اور دوسرا اجلاس ’’عرب ۔ افریقی‘‘ ہو گا۔سعودی وزیر نے یہ اعلان پیر کے روز عوامی جمہوریہ کانگو کے دورے کے دوران کیا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔سعودی وزیر القطان نے بتایا کہ انہوں نے کانگو کے صدر فیلکس چیسی کیڈی کے ساتھ جن امور کے حوالے سے تعاون کے طریقہ کار پر بات چیت کی ان میں سرمایہ کاری، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاروں کے متبادل دورے اور کانگو میں سرمایہ کاری کے لیے پر کشش شعبے شامل ہیں۔سعودی وزیر مملکت نے باور کرایا کہ “کانگو کی حکومت جن منصوبوں کی خواہش رکھتی ہے، سعودی ترقیاتی فنڈ ان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے”۔دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور کانگو کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ ،،، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

Leave a comment