’رام مندر بھومی پوجن‘ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ

نئی دہلی : ایک طرف آئندہ 5 اگست کو ایودھیا میں ہونے والے رام مندر بھومی پوجن کی زبردست تیاریاں چل رہی ہیں، اور دوسری طرف اس موقع کو پورے ہندوستان میں تہوار کے طور پر منانے کے لیے بھی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی اس تعلق سے گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دہلی ریاستی بی جے پی صدر آدیش کمار گپتا نے تو جمعرات کو باضابطہ یہ اعلان کیا کہ 5 اگست کو ایودھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد کے موقع پر پارٹی پورے شہر میں بڑے بڑے ایل ای ڈی اسکرین لگائے گی تاکہ راجدھانی کے لوگ اس کا براہ راست نشریہ دیکھ سکیں۔

دہلی ریاستی بی جے پی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘بھومی پوجن’ کے لیے پی ایم نریندر مودی ایودھیا میں موجود رہیں گے اور یہ ایک تاریخی موقع ہوگا جسے ہر شخص دیکھنا چاہے گا۔ اس موقع پر پوریدہلی شہر میں تیاریاں کی جا رہی ہیں اور پارٹی کے لیڈران دیا جلا کر جشن منانے والے ہیں۔ آدیش گپتا نے یہ بھی کہا کہ اس موقع کو آنے والی نسلیں بھی یاد کریں گی اور یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس تاریخی لمحہ کو فخر آمیز بنا دیں