رام جنم بھومی کے بدلے ملی زمین پر 26 جنوری کومسجد کاسنگ بنیاد رکھاجائے گا

ایودھیا:24؍جنوری(ایجنسیز) اترپردیش کے ایودھیا میں سپریم کورٹ سے مسلم طبقے کو ملی زمین پر 26 جنوری کو مسجد کاسنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن دھنی پور ٹرسٹ 5 ایکڑ زمین پر درخت لگا کر اور پرچم کشائی کرکے مسجد کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔ دھنی پور مسجد کے لئے تشکیل کی گئی ٹرسٹ کے اراکین نے مسجد کی زمین کا معائنہ بھی کیا۔ ٹرسٹ کے سیکرٹری اطہر حسین نے کہا کہ مسجد کا آغاز 26 جنوری کو 9 ٹرسٹی کے ذریعہ 9 پودے لگاکر کیا جائے گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر صبح 8:30 بجے مسجد کی زمین پر پرچم لہرایا جائے گا اور ساتھ ہی شجرکاری بھی کی جائے گی۔

 

مسجد تعمیر کے لئے زمین کی سیل ٹسٹنگ کے لئے 26 جنوری کو ایودھیا پہنچے گی اور مسجد کی مٹی کا جائزہ لینے کے لئے مٹی کو لیب لیجائے گی۔ مسجد تعمیر کے لئے ٹرسٹ ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں نقشہ آف لائن داخل کرے گا اور جب نقشے کو منظوری مل جائے گی اور سیل ٹسٹنگ کی رپورٹ آجائے گی، اس کے بعد مسجد تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔ ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین نے بتایا کہ ابھی ٹرسٹ میں 9 اراکین ہیں۔ اراکین کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ آنے والے وقت میں ٹرسٹ کے اراکین کی تعداد 15 ہوگی۔مسجد کے لئے تشکیل کی گئی ٹرسٹ میں ایودھیا بابری مسجد اتھارٹی سے جڑے لوگوں کو بھی آنے والے وقت میں جگہ مل سکتی ہے، لیکن اس کے لئے ان کو ٹرسٹ کے مطابق، ارتقائی سوچ رکھنی ہوگی۔ 26 جنوری کے دن 9 ٹرسٹیوں کے ذریعہ پھلدار اور چھایا دار پودے لگائے جائیں گے، لیکن آنے والے وقت میں ماحولیات کے تحفظ کو دیکھتے ہوئے دھنی پور کی مسجد کی زمین پر آسٹریلیا، امیزون اور دنیا کے دیگر مقامات پر منگائے گئے آکسیجن دینے والے پیڑوں کو مسلسل ملک میں ماحولیات کے تحفظ کا ایک بڑا میسیج دینے کی کوشش کی جائے گی۔

 

5 ایکڑ زمین میں دھنی پور کی انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن مسجد میں جہاں ایک اور مسجد کی تعمیر کی جائے گی۔ وہیں 200 بیڈ کی سپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کی جائے گی، ساتھ ہی انڈو اسلامک کلچرل ریسرچ سینٹر اور ایک بڑا میوزیم بنایا جائے گا۔ ایک بڑی لائبریری بنائی جائے گی۔ کمیونٹی چکن کے تحت 1000 لوگوں کو مفت کھانا دستیاب ہو، اس کا بھی نظم کیا جائے گا۔