دوسری لہر پر ہم قابو پائیںگے:مودی

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کو کورونا وائرس کے خلاف دوبارہ بڑی لڑائی کا سامنا ہے لیکن حالیہ دنوں میں کئے گئے فیصلوں سے حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ لاک ڈاؤن آخری متبادل اقدام ہونا چاہئے ۔ قوم سے خطاب میں مودی نے کہا کہ لوگ مشکلات سے گزر رہے ہیں لیکن ہمیں ہماری بھرپور اجتماعی طاقت کے ساتھ لڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کو عوام کی اجتماعی کوششوں کے ذریعہ شکست دی جائے گی ۔ انہوںنے کہا :’’میں ہمارے تمام ڈاکٹروں اور ہیلت کیر ورکرس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو عالمی وباء کووڈ۔19 کے خلاف اس لڑائی میں انتھک جدوجہد کر رہے ہیں‘‘۔ وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کریں اور کووڈ ویکسین لیں۔

ویکسین کی پیداوار بڑھائیں:مودی
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویکسین مینوفیکچررس سے اپیل کی کہ اپنی پیداوار کی گنجائش میں مسلسل اضافہ کرتے رہیں تاکہ ممکنہ حدتک کم مدت میں تمام ہندوستانیوں کو کووڈ ویکسین دی جاسکے۔ وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملک کے ویکسین مینوفیکچررس کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اورکہا کہ ٹیکہ اندازی میں خانگی شعبہ کا اہم رول ہے۔

Leave a comment