داعش کا نئے قائد اور پیشرو کی موت کا اعلان

بغداد : شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے اپنے سابق رہنما ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی موت کی تصدیق کردی۔ اس نے کہا کہ ابو الحسن الہاشمی القریشی اس کے نئے رہنما ہوں گے۔داعش نے اپنے سابق رہنما ابو ابراہیم القریشی کی گزشتہ ماہ امریکی حملے میں ہلاکت کی جمعرات کے روز ایک آڈیو بیان جاری کرکے تصدیق کردی۔ سن 2014 میں قائم ہونے والی اس شدت پسند تنظیم نے اپنے تیسرے ’’امیر‘‘کی تقرری کا بھی اعلان کیا۔داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ”ابو الحسن الہاشمی القریشی مسلمانوں کے امیر اور خلیفتہ المسلمین ہوں گے اور اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں نے ان کے ہاتھوں پر بیعت کرلی۔”داعش کے نئے “امیر” کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ داعش کے نئے ترجمان ابوعمر المہاجر کے مطابق ابوابراہیم نے اپنی موت سے قبل ہی ابو الحسن القریشی کی جانشینی کی تصدیق کردی تھی۔ ان کی موت کے بعد گروپ کے سینئر رہنماوں نے ان کی تقرری کی توثیق کردی۔

Leave a comment