خانہ کعبہ کی رونقیں بحال ہونے لگیں، حرم شریف میں طواف کی اجازت دے دی گئی: 50 -50 کے گروپس میں طواف : ویڈیو دیکھیں

مکہ مکرمہ : حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ اس دوران کم لوگوں کا اجتماع ہی طواف کر سکے گا۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا

اعلان کر رکھا ہے۔دریں اثناسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں ویزے کی خلاف ورزی کے مرتکبین اور زاید المیعاد قیام کرنے والے افراد سمیت کرونا وائرس کے تمام متاثرین کے علاج کا حکم دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں میں بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں،وہ کسی سرکاری یا نجی اسپتال میں علاج کے لیے جانے سے ہچکچائیں نہیں۔

شاہ سلمان کے نئے حکم کے تحت وہ مناسب طریقے سے اپنا علاج کرائیں۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویزے کی خلاف ورزی کی ہے اور مملکت میں زاید المیعاد مقیم ہیں، ان میں سے اگر کوئی کرونا وائرس کا شکار ہوا ہے تو اس کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر صحت نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔