حیدرآباد الیکشن: بی جے پی نے اے آئی ایم آئی ایم کو تیسرے نمبر پر دھکیلا

حیدر آباد:جی ایچ ایم سی الیکشن میں بی جے پی بھلے ہی ٹی آر ایس سے پیچھے رہ گئی، لیکن اس نے ریزلٹ سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ جس بی جے پی کا حیدر آباد میں گزشتہ مرتبہ نام و نشان نہیں تھا، اس نے اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر خود دوسرے نمبر پر قابض ہو گئی ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق 150 سیٹوں میں سے ٹی آر ایس کو 56 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جب کہ بی جے پی کو 48 اور اے آئی ایم آئی ایم کو  44 سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس محض 2 سیٹیں حاصل کر پائی ہے۔