ثناء نامی لڑکی کی رمیش سے مندرمیں شادی۔ شوہرلاپتہ ہوجانے پرثنا کا سسرال کے سامنے احتجاج

نلگنڈہ:(ایجنسیز) لومیرج کے بعد شوہرکے اچانک لاپتہ ہوجانے پرنوبیاہتا دلہن نے سسرال والوں پراس کے شوہرکوچھپا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سسرال کے سامنے احتجاج کیا۔ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والی محمد ثناء نامی خاتون نے بتایا کہ سال 2019 میں اس کی رمیش سے ملاقات ہوئی تھی۔ رمیش کا تعلق مدنا پلی منڈل کے ایک موضع سے بتایا گیا ہے۔

4 جنوری کو انھوں نے مدنا پلی کی ایک مندرمیں ہندورسم ورواج کے مطابق شادی کرلی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سسرالی رشتہ داروں کے ظلم سے تنگ آکروہ اوراس کا شوہرمدنا پلی میں ہی ایک کرائے کے مکان میں منتقل ہوگئے تھے، جس کے بعد اس کا شوہرلاپتہ ہوگیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ان کی بین مذہبی شادی ہے اس لئے سسرالی رشتہ داراسے ہراساں کررہے تھے اوراس کے بعد اس کے شوہرکواس سے الگ کرکے چھپا کررکھ دیا گیا ہے۔ رمیش کے گھروالوں کا الزام ہے کہ ثناء کے ہی گھروالوں نے رمیش کے ساتھ کچھ کیا ہوگا۔ پولیس نے اس معاملہ میں درخواست حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ (بہ شکریہ اردو لیکس)

Leave a comment