تھانے : این سی پی لیڈر نجیب ملا نے پلاسٹک مخالف مہم میں بنائی ک پڑے کی تھیلیاں کپڑے کی تھیلی اور اردو و مراٹھی کلینڈر کا نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں رونمائی ، تھیلیوں پر مراٹھی و انگریزی م یں ہے تحریر

تھانے : این سی پی لیڈر نجیب ملا نے پلاسٹک مخالف مہم میں بنائی کپڑے کی تھیلیاں
کپڑے کی تھیلی اور اردو و مراٹھی کلینڈر کا نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں رونمائی ، تھیلیوں پر مراٹھی و انگریزی میں ہے تحریر
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میں واقع کثیر مسلم آبادی والے علاقہ رابوڑی کے سینئر کارپوریٹر نجیب ملا نے پلاسٹک تھیلیوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے کپڑے کی تھیلیاں بنوائیں اور اس پر کلین رابوڑی ، خوبصورت رابوڑی جیسے بیغامات انگریزی و مراٹھی میں لکھائے ۔ اس خوشنما تھیلیوں کی رونمائی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس سلسلہ میں نجیب ملانے بتایا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کی عادت لوگوں سے تب ہی چھوٹے گی جب آپ ان کے ہاتھ میں اس کا کا کوئی بدل دیں گے یعنی کپڑے یا کاغذ کی اچھی اور مضبوط تھیلی شہریوں کے ہاتھوں تک پہنچائی جائے۔ نجیب ملا نے بتایا کہ اس لئے ہم نے کپڑے کی یہ تھیلی بنائی ہے اور اسے علاقہ میں مفت تقسیم کیا جائے گا تاکہ لوگ اس تھیلی کے استعمال سے سودا سلف آسانی سے لیکر گھر تک جاسکیں ۔ انھوں نے اس تھیلی کو اجیت پوار کے پاس لے گئے جہاں نائب وزیر اعلیٰ نے مسرت کا اظہار کیا ۔ ان کے ایک کارکن محسن شیخ نے بتایا کہ اس تھیلی کی تقسیم جو مضبوط و خوبصورت ڈھنگ سے خصوصی طور پر بنائی گئی ہے اس کا 20جنوری کو نجیب ملا جو کہ کوکن بینک کے چیرمین بھی ہیں کی سالگرہ کے موقع تقسیم کئے جانے کی توقع ہے ساتھ ہی اردو و مراٹھی کلینڈر بھی بنوائے گۓ ہیں۔

Leave a comment