ترک معیشت کو سہارا دینے کیلئے امارات کا بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہیکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان بدھ کے روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کو کھولے گا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہیکہ امارات کی جانب سے یہ اقدام ترکی کی معیشت کو سہارا دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کیلیے اٹھایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اسٹریٹیجک سرمایہ کاری سب سے اہم ہوگی جب کہ توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔واضح رہیکہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں گزشتہ روز تاریخی کمی آئی اور لیرا ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد تک نیچے آیا۔

Leave a comment