ترکی میں بغیر ڈرائیور کی بجلی سے چلنے والی بس کا اردغان کے ہاتھوں افتتاح

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے ترک انجینئروں کی جانب سے تیار کردہ بغیر ڈرائیور کے بجلی سے چلنے والی بس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’پوری دنیا میں صاف توانائی کی کھپت اولین ترجیح ہے ۔ ان ایام میں انشااللہ یہ منصوبہ ہمارے لیے باعث فخر بنے گا۔صدر اردغان نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر مذکورہ بس کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا، بس کے سامنے اتروائی گئی تصویر کو بھی شیئر کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ ’’پیارے بھائیو ہم نے دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تیار کی جانے والی پہلی چوتھی سطح کی بغیر ڈرائیور اور بجلی کی بس اتاک الیکڑک کا آج ہم نے صدارتی کمپلیکس میں تجربہ کیا ہے۔ توانائی کی کھپت پر توجہ دیئے جانے والے یہ ایام اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے ‘‘۔

Leave a comment