بہارکے انسپکٹر کا مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل

کشن گنج: بہار کے کشن گنج سے ملحقہ مغربی بنگال میں گوالپوکھر علاقہ کے پانتا پاڑا گاؤں میں ایک چوری کے معاملہ میں ہفتہ کے روز ملزم کو گرفتار کرنے گئی، پولیس کی ٹیم پر ہجوم نے حملہ کر دیا، جس میں کشن گنج کے تھانہ انچارج اشونی کمار کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کشن گنج صدر کے تھانہ انچارج اشونی کمار تھانہ علاقہ میں بائیک چوری کے واقعہ کی جانچ کے سلسلہ میں ایک ملزم کو پکڑنے کے لئے ڈھیک سارا کے نزد واقع ایک گاؤں میں پہنچے تھے۔ یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ ملزم کا گھر مغربی بنگال کے پانتاپاڑا میں واقع ہے۔اس کے بعد پولیس کی ٹیم جیسے ہی اس گاؤں میں پہنچی لوگوں نے اسے گھیر لیا اور موقع پر آس پاس کے لوگ بھی جمع ہو گئے۔ پولیس ٹیم نے خود کو بچانے کی کوشش کی، تاہم لوگوں کے حملہ میں تھانہ انچارج کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Leave a comment