بلٹ ٹرین:اٹاوہ میں ہوائی اور زمینی سروے جاری

اٹاوہ: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرعزم پروجکٹ بلٹ ٹرین کے سلسلے میں ہوائی اور زمینی سروے کا کام اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں بڑے پیمارنے پر جاری ہے ۔نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹیڈ(این ایچ ایس آر سی ایل) کے مینیجنگ ڈائرکٹر اچل کھرے بتاتے ہیں کہ ملک کی راجدھانی نئی دہلی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی تک ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین کو چلانے کے لئے سروے کا کام ان دنوں ضلع اٹاوہ میں جاری ہے ۔اس پروجکٹ کو 2026تک مکمل کئے جانے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔ ضلع اٹاوہ کے چیپل میں ہائی اسپیڈ ریل پروجکٹ کا ریلوے اسٹیشن بھی بنے گا۔دہلی سے وارانسی کے درمیان 14اسٹیشن بنائے جانے کی تجویز ہے ۔ پروجکٹ سے وابستہ افسران کی مانیں تو پہلے صرف 12اسٹیشن بنائے جانے تھے لیکن کانپور اور نیو بھدوہی کو اس میں جوڑا جائے گیاہے ۔

Leave a comment