بریکینگ نیوز:مہاراشٹرمیں مولانا آزاداقلیتی ترقیاتی فنڈ میں اضافہ

ممبئی:11مارچ(ورق تازہ نیوز)حکومت مہاراشٹر کی مہاویکاس اگھاڑی نے آج اسمبلی میںسا ل2022-23 کاسالانہ بجٹ پیش کیا ۔جس میں مختلف ترقیاتی بورڈس کے فنڈس میں اضافہ کیاگیاہے۔بارتی، سارتھی، مہاجوتی کے لیے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ کے لیے ہر ایک کو 250 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیاگیا ہے۔

مولانا آزاداقلیتی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کے شیئر کیپٹل کی حد 500 کروڑ روپے سے بڑھا کر 700 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اب سالانہ 700کروڑ کے قرضہ جات تقسیم کئے جاسکے گے۔سالانہ منصوبہ: مالی سال 2022-23 کے ضلعی سالانہ منصوبے کے تحت 13,340 کروڑ روپے کی فراہمی۔ سالانہ منصوبہ 1,50,000 کروڑ روپے، درج فہرست ذاتوں کے لیے 12,230 کروڑ روپے، قبائلی ترقی کے 11,199 کروڑ روپے۔

Leave a comment