بریکینگ نیوز:ممبئی کے سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پر بم رکھنے کی اطلاع

ممبئی: 6اگست (ورق تازہ نیوز)محکمہ ریلوے کو ایک گمنام فون کال کے ذریعے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر بم رکھے جانے کی اطلاع دی گئی ہے ۔

ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کے بعد بم اسکواڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس فون کال کے بعد ریلوے اسٹیشن پر ہلچل مچ گئی ہے ۔

فی الحال مین لائن ویٹنگ ہال مکمل طور پر خالی کر وایا گیا ہے ۔نیز اسٹیشن کے تمام بیت الخلاء، کیٹرنگ سٹاپ سے لے کر ٹکٹ ہاو¿س وغیرہ تک کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔