بریکینگ نیوز:اشوک چوہان نے کورونا کو شکست دی۔اسپتال سے ڈسچارج

ممبئی۔4۔جون ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے رابطہ وزیر اور ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ اشوک راو چوہان نے انتخابات میں جس طرح اپنے مخالفین کی شکست دی ہے اسی طرح اب کرونا کو بھی شکست دی ہے

آج انہیں اسپتال سے آج ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہ دو ہفتے سے ممبئی کے خانگی اسپتال میں کرونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد زیرعلاج تھے۔ا نکی رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

فی الحال وہ ممبئی میں اپنے گھر میں میں آئندہ چودہ دنوں تک قرنطینہ رہیں گے۔اشوک چوہان کے صحت یاب ہونے پر کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قانون ساز کونسل انتخابات کے موقع پر وزیر تعمیرات اشوک چوہان 5 مئی کو ممبئی گئے تھے ۔ ممبئی سے 19 مئی کو ناندیڑ سے واپسی پر انہوں نے کسی سرکاری یا عوامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اس نے خود کو گھر پر کورنٹائن کرلیا۔

اشوک چوان کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھیں مزید علاج کے لئے ممبئی لے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔