بریکنگ نیوز : ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقہ میں فائرئنگ اور تلوار سے حملہ ‘ جنید فاروقی کی موت ‘غوث انعامدار شدید زخمی

ناندیڑ:25۔ مارچ (ورق تازہ نیوز)سارا شہر کورونا وائرس کی دہشت میں پریشان ہے ایسے میںقدیم شہر کے سب سے حساس سمجھے جانے والے دیگلورناکہ علاقہ سے متصل گاڑ ے گاوں روڈ پر آج سہ پہر فائرئنگ اور تلوارسے دو گروپ میںخونریز تصادم ہوا جس میںجنیدفاروقی نامی نوجوان کی مو ت ہوگئی اور غوث انعامدار پرتیز اسلحہ سے جان لیواحملہ کیاگیاتھا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ اور فی الحال یشوسائی اسپتال کے آئی سی یو میںزیرعلاج ہے ۔انکا کافی خون بہہ گیا ہے ۔اس واقعہ میں چار افراد اور بھی زخمی ہوئے ہیں۔سہ پہریہ سنگین واردات انجام دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد علی فاروقی کی قدوائی نگر چوراہے پر میڈیکل دوکان ہے ۔صبح گیارہ بجے انکے چچازاد بھائی غوث انعامدار اور انکے معاونین نے اُن کی دوکان پرحملہ کیا اس وقت انکے دوست سکندربھی موجودتھے ۔مارپیٹ کے بعدمحمدعلی فاروقی اور سکندر فی الفور ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن پہنچے۔اسکے بعدسہ پہرچار بجے محمدعلی(علی زردہ) ار محمدحاجی فاروقی ‘گاڑے روڈ مجاہد چوک میں واقع غوث انعامدار کی میڈیکل پرپہنچے جہاں پردونوں میں جھگڑ ا ہوا ۔ا س مقام پر خون میں لت پت بیٹ‘تیز اسلحہ اوردیگر اسلحہ بھی پڑے ہوئے دیکھے گئے۔اس واقعہ میں جنیدفاروقی ‘محمدعلی فاروقی اور غوث حفیظ انعامدارزخمی ہوگئے ۔ تینوں کوشدید زخمی حالت میں سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں پرنوجوان جنیدفاروقی عمر 32سال (علی زردہ کا بھائی) کی موت ہوگئی ۔غوث انعامدار کی حالت تشویشناک ہے اوررات دیر گئے تک انکا علاج جاری تھاوہ یشوسائی اسپتال کے آئی سی یو میں ہے ۔ایسا کہاجارہا ہے کہ برقعہ پوش خاتون نے جنید پرفائرئنگ کی ہے لیکن اس بارے میں پولس کو

murder 2

کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے ۔

اب یہ واقعہ میں کوئی خاتون ہی تھی یا پھر کسی مرد نے برقعہ پہن کراس واردات کوا نجام دیا ہے ۔پولس آس پاس کے دوکانوں اور میڈیکل اسٹور پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کررہی ہے ۔آپسی رنجش کے سبب دونوں رشتہ داروں کے درمیان یہ واردات رونما ہوئی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈران کے علاوہ ضلع ایس پی سنجے کمار مگر ‘ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی ودیگر پولس عملہ جائے واردات پر پہنچ گیاتھا ۔اس علاقہ میں پولس کاکافی بندوبست رکھاگیا ہے ۔