ایک منٹ کے اندر کورونا کی تشخیص کرنے والے ٹسٹ کا تجربہ جاری

دبئی : دبئی میں کورونا وائرس کے ایک نئے ٹسٹ کی درستی کا جائزہ لینے کے لیے ‘کلینیکل ایکسپیریمنٹ’ کا سلسلہ جاری ہے۔ سانس کے اس ٹسٹ کے ذریعہ ایک منٹ کے اندر مذکورہ وائرس کا پتہ چلایا جا سکے گا۔اس ٹسٹ کو سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے زیر انتظام کمپنی ’’بریزونکس‘‘ نے متعارف کرایا ہے۔ ٹسٹ کی جانچ 2500 رضا کاروں پر کی جا رہی ہے۔ کمپنی حکام کے مطابق ٹسٹ کا تجربہ دبئی میں ہیلتھ اتھارٹی اور محمد بن راشد یونیورسٹی فار میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔بریزونکس کمپنی کے مطابق اس ٹسٹ میں سانس کے نمونے کی جانچ کی جائے گی اور اس کا نتیجہ 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سامنے آجائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے سنگاپور میں 180 مریضوں پر اس ٹسٹ کا تجربہ کیا ہے۔ اس دوران میں درستی کا تناسب 93% اور معیار کا تناسب 95% تک رہا۔

Leave a comment