اولمپک میں بھارت کا نیا ریکارڈ’ نیرج چوپڑا نے طلائی تمغہ(گولڈ میڈل) جیت کر تاریخ رقم کی

ٹوکیو، 07 اگست (یواین آئی) ہندستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے سنیچر کے روز اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

نیرج نے اولمپک میں ہندوستان کا پہلا ایتھلیٹ تمغہ جیتا اور وہ بھی طلائی تمغہ کی شکل میں ۔ ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی اولمپک میں اپنی بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بھی بنایا اور لندن میں چھ تمغے جیتنے کی اپنی سابقہ کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ ساتواں تمغہ ہے۔ ہندوستان نے اس سے پہلے دو چاندی اور چار کانسہ کے تمغے جیتے تھے۔

 

گولڈ میڈل فاتح نیرج چوپڑہ کو کووند نے مبارکباد دی

ئی دہلی، 07 اگست (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپک میں نیزہ زنی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا،’نیرج چوپڑہ کی شاندار جیت۔ نیزہ زنی میں آپ کی فتحمند سونا تمام رکاوٹوں کو توڑتا ہے اور تاریخ رقم کرتا ہے‘۔

انہوں نے کہا،’آپ اپنے پہلے اولمپک میں ہندوستان کو پہلی بار ٹریک اور فیلڈ میں میڈل دلاتے ہیں۔ آپ کا کرتب ہمارے نوجوانوں کو ترغیب دے گا۔ ہندوستان پرجوش ہے۔ دلی مبارکباد‘۔

مسٹر کووند نے کشتی میں کانسے کا میڈل جیتنے والے پہلوان بجرنگ پنیا کو بھی مبارکباد دی ہے۔