اندرا گاندھی کی برسی ،اہم شخصیات کا خراج عقیدت

اندرا گاندھی کی برسی ،اہم شخصیات کا خراج عقیدت

نئی دہلی: ہندوستان کی پہلی اور تاحال واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی یومِ شہادت کے موقع پر قوم نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ہندوستان کی تاریخ کی سب سے طاقتور وزیراعظم میں سے ایک اندرا گاندھی کو آج ہی کے دن یعنی 31 اکتوبر 1984 کو ان کے سکھ محافظوں نے قتل کر دیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، صدر کانگریس سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اندرا گاندھی کی 36ویں برسی کے موقع پر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی آج صبح سابق وزیر اعظم کی سمادھی شکتی استھل پر پہنچیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Read More

Leave a comment