امیزون پر گریٹ ری پبلک ڈے سیل 20 جنوری سے شروع : SBI کارڈ پر زبردست ڈسکاؤنٹ

بینگلورو، 13 جنوری (یو این آئی) آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم امیزون نے 20 جنوری سے گریٹ ری پبلک ڈے سیل شروع کئے جانے کی اعلان کیا ہے۔ یہ سیل 23 جنوری تک چلے گی اور پرائم ممبرس کے لئے 19 جنوری کی رات 12 بجے سے ہی سیل شروع ہوجائے گی۔

امیزون نے آج بتایا کہ سیل کے دوران گاہکوں کے لئے ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ اور کریڈٹ ای ایم آئی کے ساتھ 10 فیصد کا انسٹنٹ ڈسکاؤنٹ، بجاج فائننس ای ایم آئی کارڈ، امیزون پے آئی سی آئی سی آئی کریڈٹ کارڈ، امیزون پے لیٹر اور چنند ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈز پر 9 کاسٹ ای ایم آئی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

سیل کے دوران امیزون بزنس پر خریداری کرنے والے پیشہ ور صارفین کو دفتر کو دوبارہ کھولنے سے متعلق سامان، ورکس فروم ہوم سے متعلق چیزیں، حفاظتی اور صفائی ستھرائی کے پروڈکٹس اور دیگر ہائی ویلیو آفس خریدنے سے متعلق اپنی خریداری پر کم قیمت پر پیشکش ملے گی

انہیں خوردہ ڈسکاؤنٹ پر فاضل 15 فیصد رعایت، جی ایس ٹی بل پر 28 فیصد تک کی بچت اور ایس بی آئی کارڈ پر 10 فیصد کا ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا