امارات نے 15جولائی تک بنگلہ دیش‘ پاکستان‘ سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر لگائی روک۔ کویڈ19

ابوظہبی۔دوبئی نژاد مسافر بردار امارات نے پاکستان‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھری جانے والی اڑانوں پر 15جولائی تک روک لگادی ہے‘ یہ اقدام متحدہ عرب امارات(یو اے ای) حکومت کی کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہدایتوں کے پیش نظر اٹھایاگیاہے۔

ائیر لائنس کی نوٹس کے مطابق وہ مسافرین جنھوں نے پچھلے14دنوں میں بنگلہ دیش‘ پاکستان‘ سری لنکا سے گذرتے ہوئے سفر کیاہے انہیں بھی یوا ے ای میں کسی بھی مقام سے داخل ہونے پر روک لگادی ہے۔

ہفتہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”متحدہ عرب امارات کے شہری‘ یو اے ای گولڈ ویزی رکھنے والے اور سفارتی مشنس کے ممبرس جنھوں نے کویڈ19پروٹوکالس کی تعمیل کی ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہیں اور سفرکے لئے قابل قبول ہیں“۔

درایں اثناء یواے ای نے اپنی شہریوں کو کئی ممالک بشمول ہندوستان‘ پاکستان‘بنگلہ دیش‘ نیپال اور سری لنکا کا سفر کرنے سے منع کردیاہے۔

پچھلے ماہ کویڈ19وباء کے پیش نظر 21جولائی تک مسافرین پر سفری امتناع میں توسیع کردی گئی تھی۔

Leave a comment