اماراتی شناختی کارڈ پر اقامتی ویزے جاری ہونگے

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اقامتی ویزے پاسپورٹ میں کاغذی اسٹیکرز کے بجائے 11 اپریل سے اماراتی شناختی کارڈز (ای آئی ڈی) کے ذریعے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، قومیت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے منگل کو اس تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔اس نئے نظام کے تحت ویزا کی درخواست دینے کا عمل آسان ہوجائے گا۔نئے شناختی کارڈ میں ویزا پاسپورٹ اسٹیکرز پر پہلے درج تمام معلومات شامل ہوں گی، جو الیکٹرانک طریقے سے پڑھی جا سکتی ہیں۔وام کے مطابق اقامت اور خارجہ امورکے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل،میجرجنرل سعید راکن الرشیدی نے کہا کہ نئے شناختی کارڈ ویزے سرکاری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے تبدیلیوں کے وسیع تر عمل کا حصہ ہیں۔اس تبدیلی کا اطلاق 11 اپریل کے بعد جاری ہونے والے ویزوں پر ہوگا۔تاہم پرانے ویزوں سے معلومات شہریت اتھارٹی کی اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گی۔

Leave a comment