افغانستان میں امریکی سفارتی مفاد کی بھی نمائندگی کرینگے: قطر

دوحہ : امریکہ اور قطر نے اس بات پر اتفاق کر لیا کہ افغانستان میں دوحہ حکومت امریکی سفارتی مفادات کی نمائندگی کرے گی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلِنکن اور ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے جمعہ کو واشنگٹن میں اسٹریٹیجک تعاون کے دو معاہدوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کے تحت افغانستان میں قطر امریکی مفادات کے لیے، ’حفاظتی قوت‘ کے طور پر بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ ایک ایسا انتظام ہے جس کے تحت میزبان ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے سبب، ایک تیسرا ملک ایک دیگر ملک کے مفادات کی نگرانی کرتا ہے۔

Leave a comment