اسکول کے صحن میں امتحان لینے پر کورونا سے متاثرہ طالب علم کی ماں چراغ پا

قاہرہ: مصر میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش میں آئی ہے جس میں اسکندریہ شہر کے ایک اسکول میں طالب علم کو کھلے صحن میں بیٹھ کر امتحان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ طالب علم کرونا سے متاثرہ ہے جس کے سبب اسے خصوصی انتظامات کے تحت بٹھایا گیا۔سوشل میڈیا پر بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے طالب علم امتحان میں حاضر ہونے کا مطالبہ کیا تھا ،،، البتہ طالب علم اسکول کے صحن میں امتحان لیے جانے پر حیران ہو گیا۔سوشل میڈیا پر مذکورہ طالب علم کی والدہ کی بھی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر شدید غصے اور ناراظی کا اظہار کر رہی ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ تحریر ہے کہ “میں نے اسکول جا کر انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا کہ میرا بیٹا بیمار ہے اور وہ دو ہفتوں سے الگ تھلگ تنہائی میں رہ رہا ہے۔ اس پر انتظامیہ نے مجھ سے کہا کہ میرے بیٹے کا امتحان خصوصی انتظامات کے ساتھ لیا جائے گا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ انتظامات اسکول کے کھلے صحن میں بیت الخلاؤں کے سامنے کیے گئے تھے۔ یہ تھے انتظامیہ کے خصوصی انتظامات…”۔

Leave a comment