اسکول چلے ہم’ اسکول کے تعارف پر ڈاکٹر اسد اللہ اسکول ممبرا میں تقریب

اسکول چلے ہم’ اسکول کے تعارف پر ڈاکٹر اسد اللہ اسکول ممبرا میں تقریب

آفتاب شیخ (تھانے )
تھانے ضلع کے مسلم اکثریتی علاقے میں شامل ممبرا کوسہ کا جانا مانا تعلیمی ادارہ ڈاکٹر اسد الله خان انگلش ہائی اسکول اینڈ کالج ناصرف اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی وجہ سے بلکہ نئے رجحانات کو قبول کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کے لیے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے اس ادارے میں قوم و ملت کے روشن مستقبل کے لیے فعال رہنمائی کرنے والی بے لوث شخصیت ڈاکٹر اسد الله خان (بانی ، یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی ممبرا و سولاپور ) کی نگرانی میں طلبہ کو مستقبل کے لیے معیاری تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ قوم و ملک کا نام روشن کریں _ اسکول ھذا میں طلبہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سے تعلیم سے آراستہ کیے جانے کا کام کورونا کی پہلی لہر سے ہی جاری و ساری ہے قوم کے نونہالوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنی کوششیں کرنے والے اساتذہ کے لیے اسکول کی جانب سے وقتًا فوقتاً تربیت کا انتظام بھی کیا جاتا ہے تاکہ معلمین خود متحرک ہوکر قوم میں نئے انقلابی ذہین طلبہ کو آگے لائے تاکہ وہ آنے والے کل کے زمہ دار شہری بن سکے _ موجودہ دور میں جب کہ حکومت نے نئے نعرے کے ساتھ تعلیم جاری کی ہے "اسکول بند تعلیم جاری" کے تحت تمام اساتذہ کورونا احتیاط کے ساتھ آن لائن کلاس لے کر طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا کام پُر عزم طریقے سے انجام دیا جارہا ہے اب جب کہ کورونا کا اثر کم ہوتاہوادکھائی دے رہا ہے ایسے حالات میں اسکول میں قوم و ملت کے نونہالوں کو اسکول کا تعارف کرانے کی غرض سے ایک مختصر مگر با مقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے سے طلبہ کو مختلف رنگوں کے ذریعے سے ڈرائنگ نکالنے ، غبارہ تلاش کرنے اور دیگر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سے اسکول و اساتذہ سے متعارف کرایا گیا اس پُر جوش پروگرام میں پری پرائمری سے نرسری کےطلبہ نے فعال شرکت کی۔ اسی کے ساتھ ساتھ سینئر کے طلبہ نے بھی مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ تمام تقاریب کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے انجام دی گئی جس میں تمام والدین و سرپرستوں نے سینیٹایزر اور ماس کا استعمال کرتے ہوئے شرکت کی اس تقریب کے اختتام پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا ساتھ میں کیک اور چاکلیٹ بھی دیے گیے اس نوعیت کی منفرد تقریب پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا_
ڈاکٹر اسد اللہ خان پری پرائمری اسکول کے اساتذہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خوب محنت کی۔