اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈویژنل دفتر ناندیڑ میں منظور

 ناندیڑ:30مئی۔ (ورق تازہ نیوز)ملک کے اولین اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈویژنل دفتر کوناندیڑ میں منظوری مل چکی ہے ۔یکم جون سے یہ دفترناندیڑ میں شروع ہوجائے گا۔ناندیڑمیں علاقائی دفتر کی منظوری میں وزیررابطہ اشوک راوچوہان کی ثمر آور نمائندگی سے ممکن ہوئی ہے ۔اس بینک کے توسط سے ہر طرح کی بینکینگ سہولیات‘ زراعت و صنعت کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کی جاتی ہے ۔

جس وقت ڈاکٹرشنکرراو چوہان ملک کے وزیر خزانہ تھے اس وقت 1988ءمیں ناندیڑ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے علاقائی دفتر کو منظوری ملی تھی۔اس کے بعدا نکے فرزندناندیڑ کے سپوت وزیررابطہ اشوک راوچوہان نے اب یہ علاقائی دفتر کوناندیڑ لانے کا کام مکمل کیاہے ۔ایس بی آئی کاعلاقائی دفترناندیڑ میں آنے کے بعد اب دو کروڑ سے زائدکاقرض منظوری کافیصلہ ناندیڑ میں ہی لیاجاسکتا ہے ۔