اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ، تقریباََ 300 فلسطینی زخمی

غزہ: مغربی کنارے کے نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 294 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔فلسطین ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک دن قبل یہودی رہائشی ، بائٹا علاقے میں ماؤنٹ صبیح کی چوٹی کو چھوڑ گئے جبکہ اسرائیلی فوج وہاں موجود رہی۔فلسطین ریڈ کریسنٹ نے ایک بیان میں کہا مغربی کنارے میں نابلس شہرکے پاس بائٹا اور اسارن بستیوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 294 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ماؤنٹ صبیح ، فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز اور مقامی باشندوں کے مابین تقریبا روزانہ جھگڑے کا مرکز بن چکا ہے ۔ یہاں کئی ہفتے پہلے فوجی تحفظ کے تحت پہاڑ کی چوٹی پر ایک چھوٹی سی بستی کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا ۔

Leave a comment