ارطغرل سیریز کو پاکستان میں لانچ کرنےکے پیچھے کیامقصد تھا ،ڈرامے کے ذریعے کیا پیغام دینا چاہتا تھا ؟ وزیر اعظم عمران خان کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے خاندانی نظام کو بچانا پڑے گا فحاشی کےافسوسناک نتائج سامنے آرہے ہیں ۔آبرو ریزی کے کیسز بڑھ چکے ہیں ۔ معاشرے کے اندر جوں جوں فحاش پروان چڑھے گی اس سے خاندانی نظام بری طرح متاثر ہو گا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی ثقافت کے فروخ کیبات کی تو شور مچ گیا ہماری فلمیں اور ڈرامے کوئی نہیں دیکھے گا ۔ میں نے ترک صدر طیب اردوان کو ارطغرل سریز کو پاکستان میں دکھانے کیلئے کہا کیونکہ یہ سیریز

پوری دنیا میں دیکھی جارہی تھی اس میں کہیں کوئی فحاشی نہیں پھر بھی ڈرامہ ہائی ریٹڈ تھا ، میں یہی دکھانا چاہتا تھا فحاشی کے بغیر ڈرامے اور فلمیں چل سکتی ہیں ۔ ماڈرنائزیشن ہمارے معاشرے کیلئے ٹھیک نہیں ہمیں درست سمت چلنا ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading